Aug ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran

آتش فشان بہت تیزی سے لاوا اگل رہا ہے جس کی وجہ سے آس پاس کا بڑا علاقہ خالی کروالیا گیا ہے

میکسیکو میں واقع پوپو کیٹیپیٹل آتش فشاں نے علاقے میں قہر برسانا شروع کردیا ہے۔ آتش فشاں بہت تیزی سے لاوا اگل رہا ہے  جس کی وجہ سے آس پاس کا بڑا علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے۔ آتش فشان کے لاوے اور راکھ سے ہونے والی ممکنہ تباہی کے پیش نظر عوام کو وارننگ دی گئی ہے کہ بارہ کیلومیٹر کے علاقے کو فورا خالی کردیں اور " اسکا احترام کریں" ۔ ممکنہ طور پر اس آتش فشاں سے بلند ہونے والی راکھ دو کیلومیٹر کے وسیع علاقے کے آسمان پر جمع ہونے کے بعد واپس زمین کی جانب آئے گی ،  بڑے علاقے میں راکھ کی وجہ سے شدید آلودگی ہوجائے گی۔

 

 

 

ٹیگس