Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی بغض و عناد اپنی حدوں کو پار کر گیا

حزب اللہ لبنان نے آستان قدس رضوی" پر بابندی کو امریکہ کی پستی و حقارت کی علامت قرار دیا ہے۔

لبنان کی استقامتی تحریک حزب اللہ نے" آستان قدس رضوی" اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اطہر کی انتظامیہ کے خلاف پابندیاں عاید کئے جانے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

حزب اللہ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے پاگل پن اور تنفر کی سطح موجودہ صدارتی دورے کے اختتام پر اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے آخری ایام میں اٹھائے گئے مذموم اقدامات میں اپنا بغض نکالنے کی کوشش کی ہے۔ بیان میں آستان قدس رضوی کے متولی جناب شیخ احمد مروی کا نام پابندیوں اور دہشتگردی کی فہرست میں شامل کیا جانا امریکہ کا بدترین اقدام ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ (فرزند رسول) حضرت امام رضا علیہ السلام کا روضہ اطہر، اللہ تعالی کی عبادت کا ایک مرکز اور مقدس مقام ہے جہاں  لاکھوں مسلمان زیارت کی غرض سے آتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ کے اس احمقانہ اقدام کو دین مبین اسلام اور معنوی اقدار کی کھلی توہین سمجھتے ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ انتہاپسندی پر مبنی امریکہ کا یہ غیر اخلاقی اقدام سیاسی اختلافات کی حد سے نکل کر ادیان و دینی اعتقادات کے ساتھ کھلی دشمنی کے زمرے میں داخل ہو چکا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی حکام کس حد تک پستی اور انحاط سے دوچار ہیں۔  

خیال رہے کہ پابندیوں کے نشے کے عادی امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے آخری ایام میں ایران کے مزید اداروں اور عہدے داروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے اور اس کے متولی حجت الاسلام مولانا احمد مروی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

ٹیگس