Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کی جیت، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نذر

پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں سپربارہ کا دوسرا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا

سحر نیوز/ دنیا: پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بائیس میں سپربارہ کے دو میچ کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ کو نو رن سے شکست دے دی لیکن دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں سپربارہ کا دوسرا میچ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا ۔اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور نو اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر پچھتر رن بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کی پہلی اننگ نو اوور پر ہی روک دی گئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لئے پانچ اوور میں چونسٹھ رن کا ہدف دیا گیا۔

جنوبی افریقا کے سلامی بلے بازوں نے تین اوور میں اکیاون رن بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ رک گیا۔تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ کو ختم کردیا گیا اور اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم ایک آسان جیت سے محروم ہوگئی۔

ٹیگس