Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای
    رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی : ہم اپنے عزیز مہمان کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ صیہونی حکومت نے اپنے لئے سخت سزا کا راستہ ہموار کر لیا ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام :

              بسم الله الرحمن الرحیم انا لله و انا الیه راجعون

عزیز ایرانی قوم ! فلسطین کے شجاع  اور ممتاز مجاہد جناب اسماعیل ہنیہ آج ہنگام سحر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں اور استقامت کا عظیم محاذ سوگوار ہو گیا ہے ۔ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہمارے عزیز مہمان کو اپنے گھر میں شہید اور ہمیں سوگوار کیا ہے۔ لیکن اس نے اپنے لئے بھی سخت سزا کا راستہ ہموار کر لیا ہے۔

شہید ہنیہ نے برسہا برس تک شرافتمندانہ مقابلے کے میدان میں اپنی گرانقدر جان اپنی ہتھیلی پر رکھی۔ وہ شہادت کے لیے تیار تھے۔ وہ اپنی اولاد اور رشتے داروں کو بھی اس راستے میں قربان کر چکے تھے۔ انہیں خدا کے راستے میں اور بندگان خدا کی نجات کے لئے شہید ہونے کا مطلق خوف نہیں تھا، لیکن یہ تلخ اور تکلیف دہ واقعہ اسلامی جمہوریہ میں ہوا ہے اور ہم ان کے خون کا بدلہ لینے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

میں ملت اسلامیہ ، استقامتی محاذ ، فلسطین کی شجاع اور سربلند قوم خصوصا شہید ہنیہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے ساتھی کے خاندان اور لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کی بلندی درجات کے لئے اللہ تعالی سے دعا گو ہوں ۔

سید علی خامنہ ای 10 مرداد 1403 مطابق 25 محرم 1446

 

ٹیگس