پاکستان کے سابق وزیرپیٹرولیم حراست میں
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
-
حراست میں لئے جانے کا انداز، فائل فوٹو
پاکستان کے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم اورصوبہ سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹرعاصم حسین کوحراست میں لے لیا گیا
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو نیب نے مختلف الزامات کے تحت کراچی میں حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے -ڈاکٹرعاصم حسین کو حراست میں لئے جانے کے وقت، ان کی زیر صدارت وائس چانسلرز کی تقرری کے حوالے سے ایک اجلاس جاری تھا، جس میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے دیگراعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
ڈاکٹرعاصم حسین سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج اورقریبی ساتھی ہیں۔ وہ دو ہزار آٹھ میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر پٹرولیم تھے۔
اور اس وقت سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے صدر کے طور پر سرگرمیاں انجام دے رہے تھے-
az26082015