Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ اورپاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی
    برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ اورپاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کابل حکومت اورافغان طالبان کے امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے

برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی سے لندن میں ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت برطانیہ افغانستان امن مذاکرات میں سہولت پیدا کرنے پرمبنی پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے اوراسے امید ہے کہ یہ مذاکرات موجودہ حالات سے متاثرنہیں ہوں گے۔

برطانوی وزیرخارجہ نے پاکستان اور ہندوستان کے مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان دونوں ممالک کو اپنے متنازعہ مسائل مذاکرات کے ذریعے کرنے چاہئیں۔

پاکستانی وزیرداخلہ نے بھی اس ملاقات میں ہندوستان پرمذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ ہندوستان خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بنا ہے۔

چودھری نثارعلی نے کہا کہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ہندوستان کشمیرکے موضوع پربات نہیں کرنا چاہتا ہے اور اس سے زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ ہندوستان پاکستان کو کشمیری رہنماؤں سے گفتگو کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔

نثارعلی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا یہ رویہ پاکستان کے لئے نا قابل قبول اور خطے میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

 پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک خطے میں مذاکرات کا خواہاں ہے اور وہ اپنے آپ کو مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے کا پابند سمجھتا ہے۔
az29082015

ٹیگس