Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • جرمنی کے وزیرخارجہ اشٹائن مائر
    جرمنی کے وزیرخارجہ اشٹائن مائر

جرمنی کے وزیرخارجہ فرانک والٹراشٹائن مائرپاکستان کےاعلی حکام سے بات چیت کے لئے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے

جرمنی کے وزیرخارجہ اپنے دوروزہ دورہ پاکستان میں اس ملک کے اعلی حکام سے بات چیت کریں گے-

وہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورو قومی سلامتی سرتاج عزیز،اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے-

سرتاج عزیزاوراشٹائن مائراسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے اوراسلام آباد میں مقیم غیرملکی اورملکی نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیں گے-
 اس امرکے پیش نظرکہ جرمنی کے وزیرخارجہ افغانستان میں اس ملک کے صدراشرف غنی سے ملاقات کےبعد پاکستان پہنچے ہیں، اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ وہ اسلام آباد کے حکام کے لئے کابل کا پیغام ساتھ لائے ہوں -

 واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں میں شدت آنے کے بعد افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہت زیادہ کشیدہ ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے سرکاری حکام نے صراحتا الزام عائد کیا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے-
 اسی طرح افغان طالبان اور حکومت کابل کے درمیان امن مذاکرات کہ جو پاکستان کی میزبانی میں شروع ہوئے تھے، طالبان کے سابق لیڈر ملا عمرکی موت کی خـبرسامنے آنے کے بعد منسوخ کردیئے گئے ہیں-

 بلا شبہ یہ ایسا مسئلہ ہے کہ جس کے بارے میں بھی اشٹائن مائرپاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے-

واضح رہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس بھی اتوارکو پاکستان کے دورے پر تھیں-
 انہوں نے اپنے اس دورے میں وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف راحیل شریف سے بھی ملاقات کی-
سوزن رائس نے نوازشریف کو واشنگٹن کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی-


ٹیگس