افغانستان امن مذاکرات کی حمایت کی اپیل
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
جرمنی نے پاکستان سے افغانستان امن مذاکرات کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹان مائر نے پیر کے دن افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی کہ وہ باہمی تعاون سے خطے میں امن قائم کریں۔فرانک والٹر اشٹان مائر نے دورہ پاکستان کے موقع پر افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی سے مقابلے کے لئے آپس میں تعاون کریں۔ فرانک والٹر اشٹان مائر نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ طالبان اور افغان حکومت کے امن مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں مدد دے۔
جرمن وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خارجہ کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے کشیدہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں کیونکہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے۔