Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • حکومت پاکستان کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ایک وفد افغانستان بھیجے گی-
    حکومت پاکستان کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ایک وفد افغانستان بھیجے گی-

حکومت پاکستان کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ایک وفد افغانستان بھیجے گی-

اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک پاکستانی سرکاری وفد جمعرات کو کابل جائے گا-

یہ وفد علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس برائے افغانستان، ریکا، میں شرکت کرے گا- اطلاعات کے مطابق سرتاج عزیز ریکا کانفرنس کے موقع پر افغانستان اور پاکستان کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے بارے میں اعلی افغان حکام سے بات چیت کریں گے-

افغانستان میں بدامنی اور مختلف افغان صوبوں میں، خاص طور سے کابل میں، حملوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر افغانستان کے حکام نے پاکستان پر افغانستان کی بدامنی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے-

ریکا کا چھٹا اجلاس جمعرات سے کابل میں شروع ہو رہا ہے جس میں تیس ممالک کے اعلی عہدیدار اور چالیس بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے- ریکا اجلاس ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے اور پہلا ریکا اجلاس دو ہزار پانچ میں کابل میں منعقد ہوا تھا-

ٹیگس