پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
-
پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے
پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے-
اطلاعات کے مطابق پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے نمائندے اندریکا راٹواٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ حکومت اسلام آباد نے افغان پناہ گزینوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ پاکستان میں اکتیس دسمبر دو ہزار سترہ تک رہ سکتے ہیں-اسلام آباد نے افغان حکام اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے نمائندے کو اس سلسلے میں مطلع کردیا ہے- واضح رہے کہ اس وقت دو لاکھ نوے ہزار افغان پناہ گزیں پاکستان میں مقیم ہیں۔