Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں، 9 ویں بار، مزید ایک مہینے کی توسیع

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک مہینے کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نوٹم کے مطابق  ہندوستان کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود 24 جنوری 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نوٹم کے مطابق ہندوستان کے تمام رجسٹرڈ مسافر، فوجی اور پرائیوٹ جیٹ طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی مزید ایک ماہ تک اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا یہ 9 واں نوٹم جاری ہوا ہے۔ پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس