Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی حکومت کی ہٹ دھرمی اور سینہ زوری، کینیڈین وفد کو مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت نہیں دی، رکن پارلیمان کو دھکّا دیا

غاصب اسرائیلی حکومت نے اپنی ہٹ دھرمی اور سینہ زوری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کینیڈا کے ایک پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایمیریٹس 24 نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے ایک کینیڈین وفد کو النبی گزرگاہ پر مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے کینیڈا کے خصوصی پارلیمانی وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور وفد کے ارکان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

کینیڈا میں اسرائیلی سفارت خانے نے بتایا کہ کینیڈا کے وفد کو غیر سرکاری تنظیم "عالمی اسلامی امداد" سے تعلق کی وجہ سے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے، جسے اسرائیل ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔

دریں اثنا، کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کینیڈا نے وفد کے ساتھ نامناسب رویے پر احتجاج کیا ہے جبکہ کینیڈا کی رکن پارلیمان اقرا خالد نے وزیر اعظم مارک کارنی کو بتایا کہ وہ وفد کی رکن ہیں اور اسرائیلی اہلکاروں نے انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سرحد پر متعدد بار دھکا دیا۔ اقرا خالد نے کہا کہ النبی کراسنگ پر اسرائیلی اہلکاروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ کینیڈین رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام جانتے تھے کہ وہ پارلیمنٹ کی رکن ہیں کیونکہ انہوں نے میرا خصوصی پاسپورٹ دیکھا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس