Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں یا بچوں کو نشانہ والوں سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں: صدر آصف علی زرداری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں یا بچوں کو نشانہ بنانے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات، مفاہمت اور مصالحت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق آصف علی زرداری نے یہ بات اپنے اُس بیان میں کہی جو انہوں نے آج سولہ دسمبر کو پشار آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی برسی پر دیا۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانے والے یا ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے نہ کوئی گفتگو ہوگی اور نہ کوئی مفاہمت۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ آج پاکستان پھر سے دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے۔

آرمی پبلک اسکول سانحے میں جاں بحق ہونے والے

 

یاد رہے کہ سنہ دوہزار چودہ میں مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو سینتالیس افراد کو قتل کر دیا تھا جن میں سو سے زائد بچے شامل تھے۔ پاکستان کے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے خصوصی بیان جاری کر کے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس