Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورس کی کارروائی
    کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورس کی کارروائی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس نے آپریشن کر کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سماء ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقوں لیاری، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن  اور مومن آباد میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 لیاری میں واقع آدم ٹی اسٹور کے قریب کارروائی میں گینگ وار کے دو مجرم عدنان بلوچ اور سجاد گنگا ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاون میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی، کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مومن آباد کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں عبدالوہاب نامی ایک مجرم ہلاک ہوگیا۔
 پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا مجرم عبدالوہاب منشیات فروشی، قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق ذکریا گوٹھ کے قریب کارسوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے اے ایس آئی اکبر میرانی زخمی ہوگئے۔

ٹیگس