Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں دھماکا
    صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں دھماکا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ اتوار کی شام سات بجے کے قریب ملتان سٹی کے وہاڑی چوک پر ہوا جہاں بہت سارے مسافر رکشوں اور گاڑیوں میں بیٹھنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ بعض میڈیا رپورٹوں میں زخمیوں کی تعداد انسٹھ بتائی گئی ہے۔
 ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو فارنزک رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے ایک خودکش حملہ آور اور دوسرا سہولت کار  ہوسکتا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ملتان بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس