پشاوربیس پرحملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی: پاکستانی فوج
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
-
پشاوربیس پرحملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی: پاکستانی فوج
پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پشاوربیس کیمپ پرہونے والے حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی-
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں موجود طالبان پاکستان کے کمانڈرعمرمنصورنے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے-میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستانی فوج کوحاصل ہونے والے ثبوت و شواہد کے مطابق پشاور بیس پرجمعہ کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی-
واضح رہےکہ پشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں جمعہ کے روزپاکستان ایئرفورس کے کیمپ پردہشت گردوں کے حملے میں سولہ نمازیوں ، پاک فوج کے افسروں اورجوانوں سمیت انتیس افراد جاں بحق جبکہ ایک میجراورآٹھ فوجی جوانوں سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان کے فوجیوں نے جوابی کارروائی کرکے تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔