Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 17 مشتبہ افراد گرفتار
    پاکستان میں 17 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کے مطابق نیم فوجی دستے ایف سی کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ چودہ افراد کو کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کئے گئےسرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک اور کاروائی کے دوران گزشتہ ماہ لہری بازار میں ہونے والے موٹر سائیکل بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
 ایف سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دو دیگر دہشت گردوں کو کوہلو اور مچھ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ مبینہ طور پر تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان افراد سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ٹیگس