افغانستان کے کسی بھی حصے پر کسی بھی گروپ کا قبضہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستان
Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
-
پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چودھری
پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندوز پر طالبان کے قبضے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کسی حصے پر کسی بھی گروپ کی جانب سے قبضہ پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ افغانستان کے مسائل الزام تراشی سے حل نہیں ہوں گے اور بقول ان کے پاکستان پڑوسی ملک( افغانستان) کے مسائل کا پُرامن حل چاہتا ہے۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت، افغان قیادت سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اُن شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے اپنے وعدے کو پورا کرے، جو سرحد پار سے حملہ کرکے ان کے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔