Oct ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • سانحہ منٰی:حکومت پاکستان پر معاملے کو دبانے کا الزام
    سانحہ منٰی:حکومت پاکستان پر معاملے کو دبانے کا الزام

پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اسلام آباد میں جاری پاکستانی سینیٹ کے اجلاس میں آج بھی سانحہ منیٰ پر بحث کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن اورنااہلی کےعلاوہ سانحہ منیٰ پر بے حسی اورسنگدلی کا بھی مظاہرہ کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں تین سو پاکستانی شہید یا لاپتہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ سانحہ منیٰ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم اس معاملے کو دبنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی تصاویراورانگوٹھے کےنشان ویب سائٹ پر ڈالے جائیں تو قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا پانچ منٹ میں معاملہ حل کرسکتی ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ لاشوں کی واپسی کے اقدامات کرے یا لواحقین کو ویزے دلوا کر سعودی عرب بھیجے۔


قابل ذکر ہے کہ سانحہ منیٰ میں حکومت پاکستان کے انتظامات پر اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔

ٹیگس