Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہندوستان پر دباؤ ڈالے: پاکستان
    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہندوستان پر دباؤ ڈالے: پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مسلہ کمشیر کے حل کے لیے ہندوستان پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ہندوستان پر سفارتی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت بھی جاری رہے گی۔

قابل ذکرہے کہ مسلہ کشمیر کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اہم ترین تنازعہ تصور کیا جاتا ہے۔ کشمیر کا علاقہ دو حصوں میں منقسم ہے اور دونوں ممالک پورے کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔

ٹیگس