پاکستان میں شیعہ کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
Nov ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
-
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شیعہ کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی پولیس نے ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ واقعہ کوئٹہ میں جناح روڈ میڈیکل کمپلیکس کے قریب ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔