Nov ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو استنبول کانفرنس میں شرکت کی دعوت
    پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو استنبول کانفرنس میں شرکت کی دعوت

پاکستان نے ہندوستان کو استنبول کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کو استنبول کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے۔ تاہم ہندوستان کی جانب سے تاحال اس کا جواب نہیں دیا گیا۔

اگر ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی استنبول کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لیتی ہیں تو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کافی حد تک کمی کی امید کی جاسکتی ہے۔

استنبول کانفرنس گزشتہ برس بھی پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوئی تھی اور اس میں دوسرے معاملات سے زیادہ افغانستان کے مسئلے پر غور کیا گیا تھا۔ اس سال پاکستان نے ہندوستان کے علاوہ، ایران، روس، چین اور سعودی عرب سمیت علاقے کے پچیس دیگر ملکوں کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے کہ جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے زابل میں طالبان کے دو دھڑوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس