داعش لاہور میں بھی پیرس جیسے حملے کر سکتا ہے۔صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کا اعلان
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش لاہور میں بھی پیرس جیسے حملے کرنے کے درپے ہے۔
پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہا ہے کہ لاہور اور پاکستان کے دوسرے علاقوں پر دہشت گردانہ حملوں کا شدید خطرہ پایا جاتا ہے۔
اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ اور سیکورٹی فورسزنے ہر طرح کے دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لئے اہم علاقوں اور تنصیبات کی حفاظت کے لئے اقدامات انجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے تاکید کی ہے کہ اگر دہشت گرد گروہ داعش نے کوئی ایسی کارروائی انجام دی جس کا ربط داعش کے ساتھ ہوا تو اس کے خلاف شدید کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان کے بعض خطرناک دہشت گرد گروہوں منجملہ لشکر جھنگوی کے داعش کے ساتھ تعلقات ہیں۔