Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سفارش
    پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سفارش

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

اسلام آباد سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سمری صدر ممنون حسین کو بھجوا دی ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں نے پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن دہشت گردانہ حملہ کیا ہے وہ کسی بھی طرح کی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

ان دہشت گردوں کو پاکستان کی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے رحم کی اپیل کی تھی۔ نواز شریف نے رحم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے رحم کی اپیل مسترد کرکے اس المناک واقعے میں مارے جانے والے بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پر عمل کیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان سے وابستہ مسلح افراد نے سولہ دسمبر سنہ دو ہزار چودہ کو پشاور پبلک آرمی اسکول پر حملہ کر کے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

ٹیگس