خیبر ایجنسی میں فوجی آپریشن، اکیس دہشت گرد ہلاک
Nov ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے جمعے کو خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کوکی خیل نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کاروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔خیبر ایجنسی کو دہشت گرد گروہ طالبان کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔