Dec ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر نواز شریف کی تاکید
    افغانستان میں قیام امن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر نواز شریف کی تاکید

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نےافغانستان میں قیام امن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ترقی و پیش رفت کی طرف بہت زیادہ توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا میں ترقی حاصل کرنے کے لئے باتیں کرنے کے بجائے عمل پر توجہ دینی چاہئے۔

نوازشریف نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے حصول کی کوشش کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم بنیاد اورامن اور ترقی کو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا۔ انہوں نے افغانستان کو عالمی برادری میں ایک آزاد ملک قرار دیا اور کہا کہ منتخب افغان حکومت افغانستان میں واحد قانونی اور جائز طاقت ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کے مقابل علاقائی ممالک کے تعاون اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس