Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کا جامع امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر اتفاق
    پاکستان اور ہندوستان کا جامع امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے جامع امن مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستانی میڈیاکے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نے لاھور میں اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں جامع امن مذاکرات کی بحالی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاک-ہند سیکریٹری خارجہ کی ملاقات جنوری کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی مختصر دورہ پاکستان کے بعد نئی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے وزیراعظم نے کابل میں افغان پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد وطن واپس جاتے ہوئے کچھ دیر کے لیے لاھور میں قیام کیا اور پاکستانی وزیراعظم کی نواسی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی

۔ہندوستانی وزیراعظم جب لاھور پہنچے تو ایئر پورٹ پر پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ ہندوستان کے وزیراعظم ایئر پورٹ سے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹررائے ونڈ پہنچے جہاں انہوں نے نوازشریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت بھی کی۔

لاھور آمد سے قبل ہندوستان کے وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کےساتھ ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی۔اس سے پہلے سنہ دوہزار چار میں اس وقت کے ہندوستانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس