Dec ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان پولیس کے بیان میں آیا ہے کہ کرم ایجنسی کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے-
    پاکستان پولیس کے بیان میں آیا ہے کہ کرم ایجنسی کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے-

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں فوج کے آپریشن میں کم سے کم دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-

ریڈیو پاکستان نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کرم ایجنسی میں افغانستان کی سرحد سے ملحق علاقوں میں فوج کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں- پاکستان پولیس کے بیان میں مزید آیا ہے کہ کرم ایجنسی کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے-

ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں پولیس کی کارروائی میں دہشت گردوں کی حمایت کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے- پاکستان پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والوں کے قبضے سے سو کلو دھماکا خیز مواد پکڑے گئے ہیں- پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مختلف قبائلی علاقوں میں ہونے والی کارروائی میں اب تک تین ہزار چار سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں- ان کارروائیوں میں چار سو اٹھاسی فوجی ہلاک اور ایک ہزار نو سو سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں-

ٹیگس