پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ
Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
-
اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی سطح پر تعلقات میں کشیدگی
اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی سطح پر تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان نے ایک بنگلہ دیشی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے نائب وزیر خارجہ شہیدالحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے بنگلہ دیشی سفارتکار موشومی رحمان کو جمعرات کے روز تک پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی ہے۔ اس بنگلہ دیشی سفارتکار پر غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اسلام آباد کی جانب سے یہ اقدام، ایسی حالت میں عمل میں لایا جا رہا ہے کہ اس سے قبل وہ، گذشتہ سال تئیس دسمبر کو حکومت بنگلہ دیش کے کہنے پر اپنی ایک سفارتکار کو ڈھاکہ سے واپس بلانے پر مجبور ہو گیا تھا۔ بنگلہ دیش نے پاکستانی سفارتکار فرینہ ارشد پر ایک انتہا پسند گروہ کو پیسے دینے کا الزام لگایا تھا۔ البتہ پاکستان نے حکومت بنگلہ دیش کے اس الزام کی تردید کی ہے۔