پاکستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے پر اس ملک کے آرمی چیف کی تاکید
Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں فوجی کمانڈروں سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور فوجی کمانڈروں کو چاہئے کہ ملک میں پائیدار امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ اس اجلاس میں پاکستان کی اندرون و بیرون ملک سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے جون دو ہزار چودہ میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شمال مغربی علاقوں میں ضرب عضب کے عنوان سے آپریشن شروع کیا ہے جس میں اب تک تین ہزار دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔