پاکستان کے مشیر خارجہ کی حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مشروط مذاکرات کی ضرورت پر تاکید
Jan ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان غیر مشروط مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے بارے میں اسلام آباد میں چار ملکی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے لہذا پاکستان سمجھتا ہے کہ مذاکرات کے آغاز کے لیے کوئی شرط مقرر نہ کی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے چار فریقی اجلاس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، افغانستان کے نائب صدر حکمت کرزئی، افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے رچڑڈ اولسن اور چین کے خصوصی نمائندے دانگ ژی جون اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔