پاکستان: حکام کی جانب سے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت
پاکستانی حکام نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ڈان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے صوبہ بلوجستان کے شہر کوئٹہ کے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں کئے جانے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ایک پولیس افسر بھی مارا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے تاکید کی ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کے مقابلے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملک کے امن و استحکام کو نشانہ بنا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں بدھ کے دن انسداد پولیو سینٹر کے باہر کھڑی پولیس کی گاڑی کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں پندرہ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ پاکستانی فوج نے جون دو ہزار چودہ سے ضرب عضب کے نام سے قبائلی علاقوں میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔