Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان، عدالت نے نواب اکبربگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو بری کر دیا

پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو بری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اکبربگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل بگٹی کی والد کی قبر کشانی کی درخواست مسترد کردی اور تقریبا چھے سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف، اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو کیس سے بری کر دیا۔ واضح رہے کہ جمیل بگٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے والد کی تدفین کے وقت ان کے خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا اس لئے ان کی قبر کشائی کر کے انٹرنیشنل فرانزک ٹیم سے ڈی این اے کروایا جائے تاکہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ دفنائی جانے والی لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی۔ اس درمیان جمیل اکبر بگٹی نے پرویز مشرف کو بری کئے جانے کے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ٹیگس