Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
    پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان نے کابل میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور انتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ پاکستان کی حکومت، افغانستان کی حکومت اور کابل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نظر میں کسی بھی قسم کا دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔

ٹیگس