Feb ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لاپتہ اراکین کو کراچی کے مختلف حصوں میں چھوڑ دیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار لاپتہ اراکین کو نامعلوم افراد نے کراچی کے مختلف حصوں میں چھوڑ دیا ہے-

پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہا ہونے والے رہنما ہدایت اللہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں چھے روز تک آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر رکھا گیا- ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ وہ کون سی ایجنسی کے لوگ تھے -

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بھی ان چاروں افراد کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے- البتہ انہوں نے بھی یہ نہیں بتایا کہ ان لوگوں کو کس نے حراست میں رکھا تھا -

یاد رہے کہ یہ افراد گذشتہ دو فروری کو پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کی احتجاجی ریلی کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے قریب سے لاپتہ ہوگئے تھے - رہا ہونے والے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ دوران حراست ان پرتشدد نہیں کیا گیا - اس سے پہلے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے پیر کو پی آئی اے کے ہیڈ آفس سے جناح ٹرمینل تک مارچ کریں گے -

ٹیگس