Feb ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: سزائے موت پرعمل درآمد روک دیا گیا

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کو روک دیا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے منگل کو اپنے ایک فیصلے میں ان ملزمان کی سزائے موت پرعمل درآمد کو روک دیا۔

واضح رہے کہ ان تینوں افراد کو سانحہ اے پی ایس میں سہولت کار بننے اور معاونت کرنے کے جرم میں ‎سزا سنائی گئی تھی۔ مذکورہ تینوں افراد کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ان کا موقف سنے بغیر درخواست مسترد کردی۔ اس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سولہ فروری تک ملتوی کر دی۔

ٹیگس