Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی فضائیہ کی بمباری، پچیس دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی وزارت داخلہ نے اپنے ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی خبر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں پاکستان کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے وانا اور کند میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پچیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کی ایک کارروائی کے نتیجے میں پندرہ جبکہ دوسری کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی بمباری میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد کے بارے میں رپورٹ میں کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق وانا اور کند کے پہاڑی علاقے میں یہ کاروائیاں، انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ جنوری دو ہزار پندرہ سے اب تک ملک کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ ایک سو باون پاکستانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس