پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت
Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
-
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت
پاکستان کی فوج نے صوبے بلوچستان میں ایک کارروائی کر کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے یہ کارروائی صوبے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں انجام پائی جہاں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ ایک دہشت گرد کو اس نے گرفتار بھی کر لیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں بھی کم از کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ جنوری دو ہزار پندرہ سے اب تک دہشت گردوں کے ایک سو انہتّر ٹھکانوں پر کئے جانے والے حملوں میں چار ہزار چوہتّر، دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک سو باون فوجی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔