Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا بند کریں، ناصر خان جنجوعہ

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے عالمی طاقتوں سے پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ یکساں رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے اسلام آباد میں عالمی امن کی ترویج اور بین الاقوامی تعاون کے محرکات پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کو پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ترک کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لئے یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ عالمی طاقتیں ہندوستان کے ساتھ دفاعی و جوہری امور پر تعاون کریں لیکن پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جائے۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہندوستان کے فوجی اور جوہری ہتھیاروں میں حد درجہ اضافہ پاکستان کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان دو جوہری طاقتیں ہیں، اس لئے دونوں ممالک زیادہ عرصہ اختلافات کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت سے مسائل کا حل ڈھونڈنے والوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر امن کی تلاش اور مسائل کے حل کی بات کرنا ہو گی۔

ٹیگس