Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں پاکستانی سیکورٹی فورس کی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران کم سے کم پندرہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس نے یہ کارروائی صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں انجام دی۔

رپورٹ کے مطابق اس کارروا‏ئی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے دو کیمپ بھی تباہ کر دیئے گئے۔

سیکورٹی حکام نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے جن میں بارودی سرنگیں، بم، بم بنانے والے آلات اور راکٹ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس کالعدم تنظیم سے ہے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے جنوبی پاکستان کے شہر کراچی میں ایک کارروائی میں داعش کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان اب تک ملک میں داعش کی موجودگی سے انکا ر کرتی آئی ہے تاہم اب اس کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں داعش منظم شکل میں موجود نہیں ہے۔

ٹیگس