Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی وزارت خارجہ کی ہندوستان سے اپیل

پاکستان نے اپنے خلاف ہندوستان سے خفیہ سرگرمیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان مخالف مبینہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کر دے۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہندوستانی بحریہ کے ایک افسر کلبوشن یادو کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے یادو کے اعترافات کی روشنی میں ہندوستانی انٹیلی جینس کے دیگر ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستانی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھی اپنے حالیہ اجلاس میں ہندوستان سمیت غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں مبینہ مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے پچیس مارچ کو صوبے بلوچستان سے ایک ہندوستانی خفیہ ایجنٹ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی بحریہ کی افسر کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ملک صوبہ بلوچستان کی بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے۔ حکومت ہندوستان نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والاشخص ہندوستانی بحریہ سے قبل از وقت ریٹائرڈ ہو چکا ہے اور اب اس کا ہندوستانی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ٹیگس