پاکستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی، کئی دہشت گرد ہلاک
پاکستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی ایک کارروائی کے دوران کم سے کم چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
رپورٹوں کے مطابق ملتان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارادہ رکھنے والے دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئےجبکہ ایک نے خود کو دھماکے سے آڑا لیا۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے لاہور میں جہانیاں کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی،سیکوٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے - فرار دہشت گردوں کو تلاش کرنے کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے-
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ دہشت گرد گروہ سے ہے - القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے -
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورخودکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں-