Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کا ساحل سے سمندر میں مار کرنے والے میزائیل کا تجربہ

پاکستان نے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے

پاکستان کے دفاعی اور عسکری ذرائع نے زمین سے بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے والے ضرب میزائل کی لانچنگ کے تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضرب میزائل نے سمندر میں اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے اور اسے ساحلی علاقے سے فائرکیا گیا تھا۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیا میزائل سسٹم پاکستانی بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

پاکستان نے تین ماہ قبل تین سو پچاس کیلومیٹر تک مار کر نے والے کروز میزائل رعد کا بھی تجربہ کیا تھا ۔

نیوی گیشن اورجدید نظام کے سبب میزائل زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ریڈار کے ذریعے اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان، ایٹمی ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کئی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بھی کر چکا ہے۔

ٹیگس