Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بعض فوجی افسروں کی برطرفی

پاکستان کی فوج کے سربراہ نے بدعنوانی کے الزام میں فوج کے بارہ اعلی افسروں کو برطرف کر دیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں برطرف ہونے والے پاکستانی فوج کے اعلی افسروں میں ایک لیفٹیننٹ جنرل، ایک میجر جنرل، پانچ بریگیڈیر ایک کرنل تین لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر شامل ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد، برطرف ہونے والے اعلی فوجی افسروں میں شامل ہیں-

پاکستانی میڈیا نے اپنے ملک کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تحقیقات کی ذمہ داری جنرل زبیر محمود کو سونپی تھی- برطرف کئے گئے فوجی افسر، فرنٹیئر کور میں تعینات تھے- ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اسمگلنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر دولت حاصل کی تھی-

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان سبھی لوگوں سے غیر قانونی اور لوٹی ہوئی رقم واپس لے لی گئی ہے- لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک دو ہزار دس سے دو ہزار تیرہ تک آئی جی ایف سی رہے ہیں جبکہ میجر جنرل اعجاز شاہد بھی دو ہزار تیرہ سے دو ہزار پندرہ تک آئی جی ایف سی کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

ٹیگس