Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کا اپنے زیر صدارت وفاقی وزرا، مشیروں اور معاونین کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ک اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے، ماضی میں بھی کڑے انتقامی احتساب سے سرخرو ہو کر گزرے، عدم استحکام پھیلانے والے کل بھی ناکام ہوئے اور آج بھی ناکام ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان تین سال پہلے کے پاکستان سے کہیں آگے ہے، حکومت سنبھالی تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، کوئی سرمایہ کار پاکستان آنے کو تیار نہیں تھا لیکن ہم نے لوگوں کا اعتماد بحال کیا،مستقبل سے متعلق امید و یقین کا گراف اوپر گیا، گیس کے بحران پر قابو پا لیا اور صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرکے ترقی اور خوشحالی کی راہ روکنے والے کل بھی ناکام رہے، آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ٹیگس