پاکستان: صوبائی وزیر کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی
Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان میں اقلیتی امور کے صوبائی وزیر کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔
فرانسیسی ٹی وی کے مطابق پاکستانی طالبان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سردار سورن سنگھ کو جمعے کے روز بونیر کے علاقے میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ سکھ برادری اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار سورن سنگھ، صوبائی اسمبلی میں اقلیتی برادری کے نمائندے بھی تھے۔