Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان
    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کا مجوزہ جوڈیشل کمیشن مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت کا سپریم کورٹ کو خط مذاق ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ روز قوم سے خطاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بار سمجھا تھا کہ شاید وزیراعظم اصل حقیقت بتائیں گے لیکن وزیراعظم کا خطاب سن کر مایوس ہوا۔ عمران خان نے حکومت کا مجوزہ جوڈیشل کمیشن مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت کا سپریم کورٹ کو خط مذاق ہے۔ میاں صاحب احتساب سے ڈرتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اختیارات سول کورٹ سے زیادہ نہیں اور انٹر نیشنل فارنزک آڈیٹرز کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

عمران خان نے کہا اگر دو سو لوگوں کی انکوائری ہو گی تو وزیراعظم کی باری کب آئے گی۔ سب سے پہلے انکوائری وزیراعظم کی ہونی چاہیے ایسے تو انصاف اور احتساب دفن ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنے اور انٹرنیشنل آڈیٹر کی خدمات لی جائیں۔ انھوں نے دھمکی دی کہ اگر وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ہمارا مطالبہ نہ مانا تو پھر ہمارے پاس رائے ونڈ جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہے گا۔

ٹیگس