Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • مجلس وحدت مسلمین کے ایک عہدیدار کا قتل

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رفاہی امور کے سربراہ سید امداد حسین جعفری کو شھید کردیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رفاہی امور شعبے کے سربراہ سید امداد حسین جعفری کو بدھ کے روز دہشت گردوں نے قتل کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے نزدیکی ذرائع نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خـبر کی تصدیق کی ہے۔

شیعہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے امداد جعفری کو اغوا کرنے کے بعد ان پر تشدد کیا اور پھر بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔ امداد جعفری مجلس وحدت مسلمین کی ایک اہم اور فعال شخصیت تھے اور شیعہ معاشرے کی مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرتے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سید امداد حسین جعفری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹیگس