May ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • واشنگٹن کے ساتھ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے: نفیس زکریا

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے مالی امداد روکنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جنگی طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف سولہ طیاروں کی مجوزہ فروخت کا معاملہ ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان زیر بحت ہے۔

نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی ذمہ داری کسی ایک ملک پر عائد نہیں کی جا سکتی، اس کے لئے تمام ممالک کو متحد ہونے اور باہمی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حال ہی میں امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے ملنے والی امداد روک کر تمام رقم خود ادا کرنے کا کہا ہے۔

ٹیگس