May ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • پنجاب پاکستان میں آٹھ دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ جھڑپیں پاکستان کے صوبے پنجاب کے ایک علاقے میں ہوئیں جن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ چھے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ٹیگس